معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "Britannica.com” کے مطابق ’’سرینواسا راما نوجن‘‘ (Srinivasa Ramanujan) مشہور ریاضی دان 26 اپریل 1920ء کو ٹی بی کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
22 دسمبر 1887ء کو اروڑ، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ محض 33 برس کی عمر میں وہ کار ہائے نمایاں انجام دیے جن کے لیے 100 سالہ زندگی کم پڑتی ہے ۔
وکی پیڈیا کے مطابق، برصغیر نے پچھلی تین صدیوں میں سب سے بڑا ذہین شخص جو پیدا کیا، وہ رامانوجن تھا۔ ریاضی کی تعلیم باقاعدہ طور پر حاصل نہیں کی تھی، پر کیمبرج میں ایک ریاضی دان نے انہیں بلوا لیا۔ وہاں پر خوب کام کیا۔ 3100 ایکویشنز اور رزلٹس دریافت کیے۔ ان کی ذہانت کا ایک قصہ اُن کا نمبر ہے، جسے ہم ریاضی میں "Ramanujan Number” کے نام سے جانتے ہیں۔