وکی پیڈیا کے مطابق ملکۂ الزبتھ دوم (Queen Elizabeth II) ملکۂ برطانیہ، 21 اپریل 1926ء کو لندن، برطانیہ میں پیدا ہوئیں۔
مکمل نام ایلزبتھ الیگزینڈرا میریہے۔ مملکتِ متحدہ کی ملکہ اور دولتِ مشترکہ قلم رو کی آئینی ملکہ ہیں۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ سال 1947ء میں شادی شہزادے فلپ کے ساتھ ہوئی، جن سے 4 بچے ہیں۔ جب ان کے والد بادشاہ جارج ششم کا 1952ء میں انتقال ہوا، تب الزبتھ دولتِ مشترکہ کی صدر اور مملکت متحدہ، کنیڈا، اسٹریلیا، نیو زی لینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان اور سری لنکا کی حکمران بن گئیں۔ تاج پوشی سال 1953ء میں ہوئی اور یہ اپنی طرح کی پہلی ایسی تاج پوشی تھی جو ٹیلی وِژن پر نشر ہوئی۔ 9 ستمبر 2015ء کو ملکۂ وِکٹوریا کے سب سے لمبے دورِ حکومت کے ریکارڈ کو توڑ دیا اور برطانیہ پر سب سے زیادہ وقت تک حکومت کرنے والی ملکہ بن گئیں۔ پوری دنیامیں سب سے عمردراز حکم ران اور سب سے لمبے وقت تک حکومت کرنے والی ملکہ ہیں۔