وکی پیڈیا کے مطابق محمدعلی بوگرہ (Mohammad Ali Bogra) سابقہ وزیرِ اعظم پاکستان نے 17 اپریل 1953ء کو وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا۔
19 اکتوبر 1909ء کو مشرقی بنگال کے شہر بارسل میں پیدا ہوئے۔ مالدار اشرافیہ کے گھرانے میں پیدا ہوئے تھے، جو روایتی طور پر انگریز بادشاہت کے بہت قریب تھا۔ ’’نواب آف بوگرا‘‘ کے نام سے جانے جاتے تھے۔
پاکستان کے تیسرے وزیراعظم ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ 1953ء سے 1955ء تک عہدہ سنبھالے رکھا۔ یونیورسٹی آف کلکتہ سے تعلیم حاصل کی۔
23 جنوری 1963ء کو 54 سال کی عمر میں ڈھاکہ میں انتقال کرگئے۔