معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com”کے مطابق گاری کاسپاروف (Garry Kasparov) مشہور شطرنج گرینڈ ماسٹر 13 اپریل 1963ء کو باکو، آذربائجان (سوویت یونین) میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق سابقہ عالمی شطرنج چمپئن، مصنف اور سیاسی کارکن ہیں۔ شطرنج کے کُل زمانی بہترین کھلاڑی (All Time Best Player) تصور کیے جاتے ہیں۔ 1986ء سے 2005ء میں ریٹائرمنٹ تک 228 ماہ میں سے 225 ماہ دنیا کے بہترین کھلاڑی رہے۔ اس کی چوٹی کی درجہ بندی 2851 کے ساتھ 1999ء میں رہی، جسے میگنس کارلسن نے 2013ء میں عبور کیا۔
کاسپاروف مسلسل پیشہ ورانہ ٹورنامنٹ فتوحات (15) اور شطرنج آسکر (11) کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں ۔