وکی پیڈیا کے مطابق وسیم سجاد (Wasim Sajjad) سابقہ عبوری صدرِ پاکستان 30 مارچ 1941ء کو جالندھر، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
80ء کی دہائی میں سیاست میں آئے۔ پہلے سینٹ کے رکن اور پھر 1988ء میں چیئرمین بنے۔ 1993ء میں غلام اسحاق خان کے استعفے کے بعد عبوری طور پر صدر بنے۔ صدر کے باقاعدہ الیکشن میں بھی حصہ لیا، لیکن فاروق لغاری نے انہیں شکست دی۔ 1997ء میں محمد رفیق تارڑ کے انتخاب سے پہلے ایک بار پھر عبوری صدر بنے۔