معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق لیڈی گاگا (Lady Gaga) مشہور امریکی گلوکارہ و موسیقار 28 مارچ 1986ء کو نیویارک، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔
اصل نام سٹیفنی جوئین اینجلینا جرمانوٹا (Stefani Joanne Angelina Germanotta) ہے۔ سنہ 2008ء میں’’دی فیم‘‘ نامی البم ریلیز کیا جس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے میں کام یاب ہوئیں۔ اس کے بعد میں مزید دو البم ’’دی فیم مانسٹر‘‘ اور ’’بورن دِس وے‘‘ ریلیز کیے۔ مختلف ’’گریمی‘‘ اور ’’برِٹ‘‘ ایوارڈ جیتے ہیں۔ موسیقی کے میدان میں ’’ڈیوڈ بوئی‘‘، ’’مائیکل جیکسن‘‘، ’’میڈونا‘‘ اور ’’کوئین’’ سے متاثر ہیں۔ فیشن، کارکردگی اور میوزک وڈیو کے رنگا رنگ اور بھڑکیلے طرز کے لیے معروف ہیں۔ موسیقی کے علاوہ رقاصہ، فعالیت پسند، تاجر، فیشن ڈیزاینر، اداکارہ اور انسان دوست بھی ہیں۔