"bio-bibliography.com” کے مطابق صفیہ شمیم ملیح آبادی (Safiya Shamim Malihabadi) شاعرہ، مشہور شاعر جوش ملیح آبادی کی بھانجی 27 مارچ 1920ء کو ملیح آباد، اُتر پردیش، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔
ابتدائی تعلیم لکھنؤ سے حاصل کیا۔ تقسیمِ ہند کے بعد شریکِ حیات کے ساتھ پاکستان آئیں اور راولپنڈی میں قیام کیا۔ تصانیف میں ’’گریۂ تبسم‘‘ اور ’’آہنگِ شمیم‘‘ کے علاوہ ایک نعتیہ مجموعہ ’’نوائے حجاز‘‘ کے نام سے شایع ہوا۔ 20 ستمبر 2008ء کو راولپنڈی میں انتقال کرگئیں۔