معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جولس ورن (Jules Verne) مشہور فرانسیسی ناول نگار 24 مارچ 1905ء کو انتقال کرگئے۔
8 فروری 1828ء کو فرانس ہی میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق سائنسی ایجادات کو رومان کی چاشنی دے کر ناول کے روپ میں پیش کیا۔ ابتدا میں کئی ڈرامے لکھے لیکن سب ناکام رہے۔ 1862ء میں پہلے ناول ’’پانچ ہفتے غبارے میں‘‘ کی اشاعت پر شہرت پائی۔ اپنے ناولوں میں اس وقت کی سائنسی ایجادات کو موضوع بنایا، بلکہ بعض ناولوں میں آیندہ ہونے والی ایجادات کے بارے میں پیش گوئی بھی کی۔ ان میں سے کچھ پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں اور کچھ ایجادات کی طرف انہوں نے اشارہ کیا تھا مگر وہ آج تک وجود میں نہ آسکیں۔ اپنے ایک ناول میں آبدوز کشتی کو موضوع بنایا، حالاں کہ یہ ناول کی اشاعت کے بعد ایجاد ہوئی۔ اپنی کہانیوں میں ہوائی جہازوں اور خود حرکتی مشینوں کو بھی استعمال کیا۔ اس زمانے میں قارئین ان کے عمل کو ناقابلِ یقین سمجھ کر محظوظ ہوتے تھے۔