وکی پیڈیا کے مطابق 20 مارچ کو پوری دنیا میں خوشی کا عالمی دن منایاجاتا ہے۔
"www.jang.com.pk” کی ایک رپورٹ کے مطابق: ’’پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال20مارچ کو ’’خوشی کا عالمی دن‘‘ منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد لوگوں کو خوش رہنے کے نفسیاتی اور دماغی صحت کے فواید سے آگاہ کرنا ہے۔ 2012ء میں اقوامِ متحدہ نے تسلیم کیا کہ خوشی اور خوش رہنا انسان کا بنیادی مقصد ہے، جس کے بعد 2013ء سے باقاعدہ اس دن کو منانے کی تجویز منظور کی گئی۔‘‘