وکی پیڈیا کے مطابق پروفیسر حشمت اللہ لودھی (Hashmat Ullah Lodhi) ماہرِ تعلیم، مصنف اور شعبۂ معلوماتِ عامہ کی جانی پہچانی شخصیت 17 مارچ 2019ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
2 جولائی 1929ء لکھنؤ، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج، ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل اور محکمۂ تعلیم سندھ میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے بیٹے پروفیسر ڈاکٹر سروش لودی این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے موجودہ وایس چانسلر ہیں۔
7کتابوں کے مصنف تھے۔ 2017ء میں پاکستان کویز سوسایٹی انٹرنیشنل نے معلوماتِ عامہ اور تعلیم کے فروغ کے لیے خدمات کے صلے میں لایف ٹایم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔