معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سایٹ "britannica.com” کے مطابق ٹینیسی ولیمز (Tennessee Williams) ڈراما نگار 25 فروری 1983ء کو نیویارک میں انتقال کرگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 26 مارچ 1911ء کو کولمبس میں پیدا ہوئے۔ کالج کی تعلیم کے بعد ریاست نیو اورلینز منتقل ہوگئے جہان ان کا خیال تھا کے یہاں ان کے ڈراموں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ جب 28 برس کے تھے، تو اپنا نام تبدیل کیا۔ 31 مارچ 1945ء میں ان کے ایک ڈرامے ’’شیشے کے آئینے‘‘ نے اُن کی شہرت دور دور تک پھیلا دی۔ دو سال بعد ان کا معرکۃ الآرا ڈراما "A Streetcar Named Desire” کو پولیٹرز انعام ملا۔
1960ء میں مشکل وقت آیا جب ان کے ڈراموں پر نقادوں نے منفی اور خراب قسم کے تبصرے لکھے۔ نتیجتاً وہ ڈراما اور تھیٹر سے غایب ہوگئے۔ تیزی سے یہ عظیم ڈراما نگار شراب اور منشیات کی علت کا شکار ہوگیا۔ 1969ء میں بھائی نے منشیات کے ہسپتال میں داخل کروادیا اور کچھ دنوں بعد وہ صحت یاب ہوکر واپس آگئے۔ دوبارہ ڈراما نویسی شروع کی۔ ساتھ ہی اپنی اذیت ناک اور دردناک کہانی کو یادداشتوں کی صورت میں بھی لکھا۔ 1975ء میں کئی ڈرامے لکھے۔ اسی دوران میں کثرتِ شراب خوری، منشیات اور امردپرستی میں اس قدر مبتلا ہوئے اور جان دے کر ہی نجات پائی۔