وکی پیڈیا کے مطابق وجے آنند (Vijay Anand) بالی وڈ کے نامور ہدایت کار اور اداکار 23 فروری 2004ء کو ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
22 جنوری 1934ء کو تحصیل شیرگڑھ میں پیدا ہوئے۔ 1957ء میں پہلی فلم ’’نو دو گیارہ‘‘ بنائی۔ اس کے بعد کئی فلموں میں ہدایت کاری کے جوہر دکھائے۔ اُن کی چند مشہور فلموں میں ’’چھپا رستم‘‘، ’’بلیک میل‘‘، ’’بلٹ‘‘، ’’رام بلرام‘‘ اور ’’راجپوت‘‘ شامل ہیں۔ اُن کی فلم ’’تیسری منزل‘‘ باکس آفس کی ایک ہٹ فلم تھی۔ اس کے علاوہ ’’کالا بازار‘‘، ’’ڈبل کراس‘‘، ’’حقیقت‘‘، ’’بارود روڈ‘‘، ’’مَیں تلسی تیرے آنگن کی‘‘ اور ’ ’ہم رہے نہ ہم‘‘ میں اداکاری کا لوہا منوایا۔ ان کے چھوٹے بھائی ’’دیوآنند‘‘ کا نام بھی بھارتی فلمی صنعت میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
وجے آنند ایک صاف گو آدمی کے طور پر مشہور رہے۔دوست انہیں ’’گولڈی‘‘ کہہ کر پکارتے۔