وکی پیڈیا کے مطابق آندرے ژید (Andre Gide) فرانس کا ممتاز ناول نویس 19 فروری 1951ء کو پیرس میں انتقال کرگئے۔
22 نومبر 1869ء کو پیرس میں پیدا ہوئے۔ 1909ء میں ایک بااثر اشاعتی ادارے کی بنیاد ڈالی جو 1940ء تک ہر ادبی تحریک اور ہم عصر ادب کی اشاعت کا مرکز رہا۔ کئی بار افریقہ کا سفر کیا اور فرانس کی نو آبادیوں کی حالتِ زار کا نقشہ کھینچا۔ رابندرناتھ ٹیگور کی ’’گیتانجلی‘‘ اور شیکسپیئر کے ’’ہیملٹ‘‘ اور ’’اینٹنی اور قلوپطرہ‘‘ کا فرانسیسی میں ترجمہ کیا۔ 1947ء میں ادب کا نوبل انعام حاصل کیا۔
کئی مشہور کتابیں لکھیں۔ جن میں ’’لا پوخت ایتخوات‘‘(La Porte Etroite) شامل ہے ۔ ان کی دیگر کتابیں ان کے ذاتی تجربات پہ مبنی تھے۔