وکی پیڈیا کے مطابق بشریٰ فرخ (Bushra Farrukh) ٹی وی کمپیئر، اداکارہ، شاعرہ اور سفرنامہ نگار 16 فروری 1957ء کو پشاور، خیبر پختونخوا میں پیدا ہوئیں۔
بطورِ میزبان پاکستان ٹیلی وِژن اور ریڈیو پاکستان خدمات انجام دی ہیں۔ خیبر پختونخوا کی فنکارہ ہیں جنہوں نے ٹیلی وِژن اور ریڈیو میں چار مختلف زبانوں اردو، پشتو، ہندکو اور انگریزی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے پروگرام خاص طور پر نوجوانوں میں بہت مقبول رہے ۔9 شعری مجموعے شایع ہوچکے ہیں۔ 22 مختلف ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں ’’اباسین آرٹس کونسل ادبی ایوارڈ (2017-2018ء)‘‘، ’’پی ٹی وی بہترین کارکردگی ایوارڈ (1998ء)‘‘، ’’خوشحال خان خٹک ایوارڈ‘‘ وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔