وکی پیڈیا کے مطابق صغیر ملال (Sagheer Malal) شاعر، افسانہ نگار، ناول نگار اور مترجم 15 فروری 1951ء کو راولپنڈی کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔
مختصر وقت میں بھرپور ادبی زندگی گزاری۔ ملالؔ سے ادبی حلقوں کو بہت سی توقعات وابستہ تھیں، جو ان کے جلد انتقال کرنے کی وجہ سے ادھوری رہ گئیں۔ افسانوی مجموعوں ’’انگلیوں پر گنتی کا زمانہ‘‘، ناولوں میں ’’بے کار آمد‘‘، ’’آفرینش‘‘ اور ’’نابود‘‘، شعری مجموعہ ’’اختلاف‘‘ اور تراجم میں ’’بیسویں صدی کے شاہکار افسانے‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہو چکے ہیں۔
26 فروری 1992ء کو کراچی، پاکستان میں انتقال کرگئے۔