وکی پیڈیا کے مطابق ہر سال 11 فروری کو جاپان میں قومی دن (National Day of Japan) منایا جاتا ہے۔
جاپانیوں کے ہاں اپنے آغاز کے بارے میں دیگر قومیتوں کی طرح کئی داستانیں موجود ہیں ۔ کہتے ہیں کہ جنت کے آقا نے اُن کی سرزمین پر دو جوان دیوتاؤں ’’ایزاناگے‘‘ اور اُن کی بیگم ’’ایزانامے‘‘ کو بھیجا جنہوں نے سمندر میں سے اُن کے لیے ایک خوب صورت ملک بنا ڈالا۔ ایک ماہرِ آثارِ قدیمہ اور اُس کے معاونین نے پتھر دور کی کچھ نشانیوں کی برآمدگی کا دعوا کیا تھا، تاہم بعد میں تحقیق سے بات ثابت نہ ہو سکی۔