50 total views, 1 views today

معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "imdb.com” کے مطابق آرتھر ملر (Arthur Miller) مشہور امریکی اداکار، ڈراما نگار اور مصنف 10 فروری 2005ء کو دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 17 اکتوبر 1915ء کو نیویارک، امریکہ میں پیدا ہوئے۔ بیسویں صدی کے چند مشہور ترین امریکی مصنفین میں سے تھے جو اپنی تحریروں کے ذریعے امریکی اسٹیبلشمنٹ پر کڑی تنقید کرتے تھے۔
والد اگرچہ ایک کپڑوں کی فیکٹری کے مالک تھے لیکن 1929ء میں امریکی معیشت میں آنے والی بدحالی سے متاثر ہوئے ۔آرتھر ملر نے ذاتی محنت سے صحافت کے شعبے میں اپنی تعلیم کے اخراجات برداشت کیے اور ایک ریڈیکل مصنف کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ اپنے لبرل خیالات کی وجہ سے جلد ہی امریکی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ملک میں شروع کی جانے والی کمیونسٹ مخالف مہم میں زیرِ عتاب آئے لیکن تفتیش کے دوران میں اپنے کمیونسٹ دوستوں کے نام ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔
آرتھر ملر کی شہرت کی ایک اور وجہ 1956ء میں مشہور امریکی اداکارہ مارلن منرو سے شادی بھی تھی۔ ایک سنجیدہ دانشور اور مصنف کے ایک فلم سٹار کے ساتھ اس ملاپ پر کئی لوگوں کو بہت حیرانی بھی ہوئی تھی۔ 1949ء میں 33 برس کی عمر میں ’ ’ڈیتھ آف دی سیلز مین‘‘ لکھنے پر ادب کا پلٹزر انعام ملا تھا۔ دیگر مشہور ڈراموں میں ’ ’اے ویو فرام اے برج‘‘ اور ’’دی لاسٹ یانکی‘‘ شامل ہیں۔