معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’ناتسومی سوسیکی‘‘ (Natsume Soseki) جاپان کے مشہور ناول نگار 9 فروری 1867ء کو "Edo” (اب ٹوکیو) میں پیدا ہوئے۔
1893ء میں ٹوکیو یونیورسٹی سے انگریزی میں ڈگری حاصل کی۔ تعلیمی وظیفہ حاصل کرنے کے بعد انگلستان چلے گئے جہاں 1900ء تک مختلف صوبوں میں درس و تدریس کے شعبہ سے منسلک رہے۔ 1903ء میں ٹوکیو یونیورسٹی میں انگریزی کے لیکچرار منتخب ہوئے۔ بیس اکیس کتب تصنیف کیں۔
9 دسمبر 1916ء کو ٹوکیو میں انتقال کرگئے۔