معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق استاد اللہ رکھا (Alla Rakha) مشہور بھارتی موسیقار 3 فروری 2000ء کو انتقال کرگئے۔
29 اپریل 1919ء کو ہماچل پردیش، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ اللہ رکھا قریشی خاں صاحب کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ بچپن میں گھر سے موسیقی کے ساتھ لگاؤ رکھنے کی وجہ سے ناراض ہوکر طبلہ سیکھنے میاں قادر بخش کی شاگردی اختیار کی۔ اس وقت ان کی عمر محض 12 سال تھی۔
وکی پیڈیا کے مطابق بھارت کے مشہور موسیقار اور شہرت یافتہ طبلہ نواز تھے ۔ بہترین دور روی شنکر ستارنواز کے ہم راہ گزرا۔