بی بی سی اُردو سروس کے مطابق 28 جنوری 1986ء کو خلائی جہاز ’’چیلنجر‘‘ اپنی لانچ کے بعد 1 منٹ بعد ہی تباہ ہوگیا۔ یوں اس پر سوار 7 خلا باز ہلاک ہوگئے۔ یہ سب کچھ ہونے میں صرف 73 سیکنڈ لگے تھے۔
یہ پرواز شدید سردی کے باعث کئی روز تک ملتوی کی گئی تھی۔ بعد میں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک راکٹ بوسٹر کا سیل خراب ڈیزائن اور شدید سردی کی وجہ سے خراب ہوگیا تھا۔