وکی پیڈیا کے مطابق شکتی سامنت (Shakti Samanta) بالی ووڈ کے فلم ساز 13جنوری 1926ء کو بردوان، بھارت میں پیدا ہوئے۔
فلموں میں اداکاری کرنے آئے تھے لیکن پھر پردے کے پیچھے رہ کر فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ 50ء کی دہائی کے اواخر اور 60ء کی دہائی کے اوائل میں شمی کپور کے ساتھ اگر ہٹ فلمیں دیں، تو بعد میں راجیش کھنہ کے ساتھ تین ایسی فلمیں بنائیں جنہیں بعد میں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ’’آرادھنا‘‘، ’’کٹی پتنگ‘‘، ’’امر پریم‘‘ اگر سلور جوبلی ہٹ فلمیں تھیں، تو ’’آرادھنا‘‘، ’’امر پریم‘‘ اور ’’امانش‘‘ کو فلم فیئر ایوارڈ ملے۔
کئی مرتبہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازے گئے۔ ’’انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن‘‘ کے صدر بھی رہے ۔
9 اپریل 2009ء کو ممبئی میں انتقال کرگئے۔