وکی پیڈیا کے مطابق رسول بادشاہ (Rasool Badshah) عوامی اور پشتو فوک گلوکار 5 جنوری 2012ء کو دماغ میں رسولی کے باعث 54 سال کی عمر میں پمز ہسپتال اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
1958ء میں ضلع بنوں میں پیدا ہوئے۔ فنی کیریئر کا آغاز حجروں اور عوامی مقامات پر گلوکاری سے کیا۔ بعد میں ریڈیو اور ٹیلی وِژن کے لیے بھی گانے لگے۔ ان کا شمار پشتو کے ان چند گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی تھی۔ نامور موسیقاروں استاد شیرافگن نیازی اور لعل خان استاد کے شاگرد رہے۔
ساتھی فن کاروں کا کہنا ہے کہ عمر کے آخری ایام میں حج کرنے کے بعد انہوں نے عوامی پروگراموں میں جانا ترک کر دیا تھا۔ تاہم ریڈیو اور ٹی وی پروگراموں میں شرکت کرتے تھے۔ سوگوران میں بیوہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔