وکی پیڈیا کے مطابق شفقت چیمہ (Shafqat Cheema) پاکستانی اداکار و ہدایت کار 20 نومبر 1961ء کو پیدا ہوئے۔
کئی دہائیوں سے پنجابی اور اردو فلموں اور تھیٹر وغیرہ میں کام کر رہے ہیں۔ فلموں میں اپنے منفی کرداروں (ولن/ غنڈا) کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اعلا درجے کی پاکستانی پنجابی فلم چوڑیاں میں کام کیا، جو اکتوبر 1998ء میں جاری ہوئی اور 200 ملین سے زیادہ کی کمائی کی۔ 2011ء کی فلم ’’بول‘‘ میں اپنے کردار سے بھی بہت مشہور ہوئے۔ مختلف ڈراما سیریلز اور فلموں میں اہم اور معاون کرداروں میں کام کیا ہے۔
20 نومبر، شفقت چیمہ کا یومِ پیدائش
