"thepeoplehistory.com” کے مطابق 29 مارچ 1973ء کو آخری امریکی فوجی بھی ویت نام سے نکل آئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق جنگِ ویت نام 1959ء سے 30 اپریل 1975ء تک جاری رہنے والا ایک عسکری تنازعہ تھا جس میں عوامی جمہوریہ ویت نام (المعروف شمالی ویت نام) کی اشتراکی افواج اور قومی محاذ برائے آزادیِ جنوبی ویت نام (المعروف ویت کانگ) کے دستوں نے اشتراکیت مخالف جمہوریہ ویت نام (جنوبی ویت نام) اور اس کے اتحادیوں بالخصوص امریکہ کے خلاف ایک کامیاب جنگ لڑی اور ویت نام کو ایک متحدہ اور واحد آزاد اشتراکی ریاست کے طور پر قائم کیا۔اسے ویت نام تنازعہ اور ’’دوسری ہند چینی جنگ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
اسے سرد جنگ کے دوران میں امریکہ کی ایک بڑی سیاسی شکست مانا جاتا ہے۔