وکی پیڈیا کے مطابق16 اگست 1997ء کو عظیم پاکستانی قوال، موسیقار اور گلوکارنصرت فتح علی خان انتقال کرگئے۔
13اکتوبر1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔ خاندان نے قیام پاکستان کے وقت مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر سے ہجرت کرکے فیصل آباد میں سکونت اختیار کی تھی۔
استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی تمام عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور اسے مشرق و مغرب میں مقبولِ عام بنانے میں صرف کر دی۔ صوفیائے کرام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور ان کے فیض سے خود انہیں بے پناہ شہرت نصیب ہوئی۔