وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 11 دسمبر کو پہاڑوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز گیارہ دسمبر 2002ء میں کیا گیا۔اس کو مناتے ہوئے دنیا بھرمیں پہاڑوں کی حالت بہتر بنانے اوران کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زوردیا جاتا ہے۔
پاکستانیوں کے لیے یہ امر قابلِ اطمینان ہے کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو ( 8611میٹر) اور نو یں بلد ترین چوٹی نانگا پربت ( 8126میٹر) سمیت 8 ہزار میٹر سے بلند14 اولین چوٹیوں میں سے 5پاکستان میں ہیں۔ عالمی سطح پر ہر سال 5 کروڑ سیاح پہاڑی علاقوں کا رُخ کرتے ہیں، تاہم اس کی قیمت پہاڑی علاقوں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی صورت میں چکانی پڑ رہی ہے۔
مذکورہ عالمی دن منانے کا مقصد پہاڑوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کا شعور اجاگرکرنا ہے ۔