وکی پیڈیا کے مطابق صوبہ سرحد (اب خیبر پختونخوا) کے نائب سپیکر، وزیر اعلیٰ اور مرکزی حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ کے عہدوں پر فائز رہنے والے عبد القیوم خان 16 جولائی 1901ء کو چترال میں پیدا ہوئے۔
آپ کی پہچان قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کی تحریک خدائی خدمتگار کو بے دردی سے کچلنے کے لیے مشہور ہے، جو کانگریسی نظریہ کے مطابق عدم تشدد کے فلسفے پر گامزن تھی۔ یہی وجہ ہے کہ صوبہ سرحد کے قوم پرست پشتون حلقوں میں آپ کو انتہائی نفرت سے دیکھا جاتا ہے۔ عبدالقیوم خان کے احکامات پر ضلع چارسدہ میں "بابڑہ” قتلِ عام” کا واقعہ رونما ہوا، جسے پشتون اپنے لیے "کربلا” تصور کرتے ہیں۔