15 اپریل کو امریکہ کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
“timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 15 اپریل 1865ء کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سولہویں صدر "ابراہام لنکن” کو کسی پاگل نے اُس وقت گولی مار کر قتل کر ڈالا جب آپ "فورڈ تھیٹر” میں ڈراما دیکھ رہے تھے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ایک ڈاکیے اور کلرک سے زندگی شروع کرکے "ابراہام لنکن” ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سولہویں صدر بنے۔ انہوں نے اپنی ذاتی محنت سے قانونی امتحان پاس کرکے وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔
اپنی ہمت اور محنت کے بل بوتے پر آہستہ آہستہ امریکن کانگرس کے رکن بن گئے۔ 1856ء میں امریکہ کی جمہوری جماعت میں شامل ہوگئے اور ٹھیک 1860ء میں امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔
آپ نے 1863ء میں حبشیوں کی آزادی کا اعلان کیا۔ حبشیوں کو غلامی سے آزاد کرانے کی سر توڑ کوشش کی۔ آپ انسان کو انسان کا غلام ہونا غیر فطری سمجھتے تھے۔