کراچی میں ڈاکٹر افتخار احمد کے ہاں مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کی دعوت کا اہتمام ہوا۔ اک صاحب تشریف لائے اور آتے ہی کہنے لگے: ’’آج تو بریانی کی خوشبو سڑک تک مہک رہی ہے۔‘‘
مولانا کے ہونٹوں پر ایک لطیف مسکراہٹ نمودار ہوئی۔ فرمانے لگے: ’’ڈاکٹر صاحب! گیٹ بند کر دیجیے، خوشبو سونگھ کر ایک صاحب تو اندر تک آگئے ہیں۔
(انتخاب از ماہنامہ ہمدرد نونہال، اگست 2021ء، صفحہ نمبر 63)
مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کی حاضر جوابی
