(نظم)
’’عظیم عورت!‘‘
اگر تمہیں اِک ہزار انسان چاہتے ہیں
تو ایک ہوگا رسول حمزہ
اگر محبت کریں گے سو آدمی بھی تم سے
تو اُن میں اپنے رسول حمزہ کا نام رکھنا
اگر ہوں بس دس ہی لوگ عاشق
تو ان میں شامل
رسول حمزہ ضرور ہوگا
جو ساری دنیا میں ایک ہی شخص ہو
جو تم سے کرے محبت
مرے علاوہ وہ کون ہوگا……؟
اگر کبھی تم اُداس ہونا
خیال آئے جو خلوتوں میں
کوئی نہیں چاہتا ہے تم کو……!
تو جان لینا
رسول حمزہ
کہیں پہاڑوں میں مر چکا ہے
(ترجمہ نگار: اسنیٰ بدر)