آپ ہی اپنے ذرا جور و ستم کو دیکھیں
ہم اگر عرض کریں گے، تو شکایت ہوگی
’’غنچۂ آرزو‘‘ (دیوانِ وزیر علی صباؔ)، صفحہ 158۔
مصرعِ اولیٰ اس طرح مشہور ہے:
آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں
(’’اردو کے ضرب المثل اشعار تحقیق کی روشنی میں‘‘ از (تحقیق و تالیف) محمد شمس الحق، مطبوعہ ’’فکشن ہاؤس‘‘، اشاعت چہارم 2020ء، صفحہ نمبر 190 سے انتخاب)
اس ضرب المثل شعر کے مصرعِ اولیٰ میں تصحیح فرمائیں
