آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ انڈوں کے چھلکے بہترین کھاد ہیں۔
اب کھاد خریدنا چھوڑ دیں، کیوں کہ انڈوں کے چھلکے ہی بہترین کھاد ثابت ہوتے ہیں۔
اس حوالہ سے حمیرا پتافی اپنی کتاب ’’786 گھریلو ٹوٹکے‘‘ کے صفحہ 159 پر لکھتی ہیں کہ انڈوں کے چھلکوں میں نیوٹریکلس موجود ہوتے ہیں جنہیں بہترین کھاد کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپ انڈے کے چھلکے پیس کر پودوں میں ڈال دیں۔ پودوں کی بہترین نشوونما ہوگی۔