بچوں کے دانت نکلنے کا وقت بڑا کٹھن ہوتا ہے۔ اس میں انہیں بخار ہوتا ہے اور درد سے ان کا بدن ٹوٹنے لگتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے کے دانت آسانی سے نکل آئیں اور اسے زیادہ تکلیف نہ اٹھانا پڑے، تو اس مقصد کے حصول کے لئے تھوڑے سے شہد میں نمک ملا کر بچے کے مسوڑھوں پر مل دیں۔ ان شاء اللہ بچہ زیادہ تکلیف محسوس نہیں کرے گا۔