بعض لوگوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ انہیں نیند نہیں آتی۔ اس مقصد کے حصول کے لئے اکثر وہ ٹرنکولائزر کا سہارا لیتے ہیں، جس سے اگر ایک طرف وقتی طور پر آرام مل جاتا ہے، تو دوسری طرف ٹرنکولائزر یا خواب آور دواؤں کا دماغی صحت پر برا اثر بھی پڑتا ہے۔
اب سوال یہ پیدا اٹھتا ہے کہ اگر ٹرنکولائزر یا دیگر خواب آور دواؤں کا استعمال نہ کیا جائے، تو کیا کوئی ایسا راستہ، کوئی ایسا ٹوٹکا ہے جس کی مدد سے نیند بھی آئے اور دماغی صحت پر اثر بھی نہ پڑے؟
تو ہمارا جواب ہے کہ جی ہاں، بالکل ہے۔
اگر آپ میں سے کسی کو نیند نہ آنے کی شکایت ہو، تو بالکل خواب آور دواؤں کا استعمال مت کیجیے، گھر میں پڑے شہد کو بطور ٹرنکو لائزر استعمال کریں۔
محض ایک چائے کی چمچ آپ کو میٹھی نیند کی آغوش میں سلا دے گی۔