دانت کے درد کی طرح کان کا درد بھی انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

اگر خدا نخواستہ سردیوں کی لمبی راتوں میں کان کا درد تنگ کرنے لگے اور گھر میں کوئی دوا نہ ہو، تو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔ گھر میں احتیاطاً بادام کا تیل رکھئے۔ درد کے وقت بادام کے تیل کو نیم گرم کرکے دو قطرے درد والے کان میں ڈال دیں، ان شاء اللہ بہت جلد اِفاقہ ہوگا۔

ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں کیوں کہ کان کے درد کے حوالہ سے بادام کے تیل کا کوئی سائڈ افیکٹ نہیں ہے۔