بہت سے لوگوں کو جسم کی چربی گھلانے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لئے قیمتی ادویات کا سہارا بھی لیا جاتا ہے، مگر فائدہ بسا اوقات کچھ نہیں ہوتا۔ اس حوالہ سے ایک گھریلو ٹوٹکا کافی کارگر ثابت ہوتا ہے۔

ٹوٹکا کچھ یوں ہے کہ نہار منه پانی میں شہد اور لیموں کے چند قطرے ملا کر پئیں اور اس عمل کو اپنے روٹین کا حصہ بنائیں۔ بہت جلد آپ کو اپنے بدن میں تبدیلی محسوس ہوگی اور چربی تیزی سے گھلنے لگے گی۔

یہ ٹوٹکا آزمانے سے پہلے ایک غور طلب بات یہ ہے کہ اکثر طبیب حضرات کہتے ہیں کہ جن لوگوں کو سانس کی تکلیف ہو، وہ لیموں سے پرہیز کریں۔ باقی بیان شدہ ٹوٹکا آزمانے میں کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔