کیا آپ کان کے درد سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
تو جان لیں کہ اس کے لئے کسی بڑی یا چھوٹی دوا کی بالکل ضرورت نہیں، بس ایک عام سا گھریلو ٹوٹکا آزمائیے، اِفاقہ ہوگا۔ ایسا کیجئے کہ بازار سے مولی خرید کر اس کو باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اس عمل کے بعد اسے سرسوں کے تیل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ لیں۔ جب یہ خوب گرم ہوجائے، تو اس کا رس نکال لیں اور کسی بوتل کی چھوٹی شیشی میں محفوظ کرلیں۔ پھر جب بھی کان میں درد محسوس ہو، تو چند قطرے ڈالیں۔ ضرور اِفاقہ ہوگا۔
نوٹ: یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے، اس کے علاوہ اپنے معالج سے بھی مشورہ لیا جاسکتا ہے۔