حالیہ ڈان اردو سروس پر دماغ کو جواں رکھنے میں مددگار عادات کا ذکر کیا گیا ہے، جو ایک طرح سے ٹوٹکے بھی ہیں۔ ان میں سے ایک ٹوٹکا روزانہ کچھ نیا سیکھنے کا بھی ہے جس سے ضعیف العمری میں بھی دماغ جواں رہتا ہے۔ تحقیق کے الفاظ کچھ یوں ہے: ’’2014ء کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ذہن مصروف رکھنے والے مشغلوں کو اپنالینا چاہیے جس سے یادداشت اور تجزیے کی رفتار میں بہتری آتی ہے۔ محققین کے خیال میں تخلیقی صلاحیت کو جلا دینے والے مشغلے دماغی دفاع کو مضبوط کرتے ہیں، ویسے ضروری نہیں کہ کچھ نیا سیکھنے کے لیے 60 سال کی عمر کا انتظار کیا جائے۔ ایک اور تحقیق کے مطابق کسی بھی عمر میں دماغی طور پر کچھ نیا سیکھنا ذہنی تحفظ کو بہتر کرتا ہے۔‘‘