اگر آپ خراٹوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو اس کے لیے کئی ٹوٹکے ہیں۔ ایک آسان ترین ٹوٹکا یہ ہے کہ آپ اپنے سونے کا انداز بدل دیجیے۔ مثلاً اگر آپ چت لیٹ کر سوتے ہیں، تو اس عمل سے آپ کے گلے کے مسلز کھنچ جاتے ہیں۔ یوں جب آپ سانس لیتے ہیں، تو ایک طرح سے وائبریشن پیدا ہوتی ہے۔ یہی وائبریشن خراٹوں کا باعث بنتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ پہلو کے بل سونے کو ترجیح دیں۔ اس طرح گلے کے مسلز قریب آنے سے رُک جائیں گے اور خراٹوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔