ڈان اردو سروس پر لہسن کے فوائد کے حوالہ سے شائع  شدہ ایک مفصل تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لہسن دانت کے درد کا فوری گھریلو علاج ہے۔ رپورٹ کے مطابق: "دانت کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کے پاس اس تکلیف سے نجات کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیں، تو لہسن سے مدد لے سکتے ہیں، لہسن سن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تو بس آپ کو لہسن کو متاثرہ دانت پر رگڑنے کی ضرورت ہے ، جس سے درد میں کافی حد تک کمی آتی ہے ، اور ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے وقت مل جاتا ہے۔”