ہلدی کے فوائد بے شمار ہیں۔ یونانی حکیموں سے لے کر عصر حاضر کے طبیبوں تک سب کو اس کے فوائد سے انکار نہیں۔
حمیرا پتافی اپنی تحقیقی کتاب ’’حمیرا پتافی کے 786 گھریلو ٹوٹکے‘‘ کے صفحہ نمبر 140 پر رقم کرتی ہیں کہ ہلدی فولاد کا ذخیرہ ہے۔ کچی ہلدی کا رس ایک چائے کا چمچ اور شہد ایک چائے کا چمچ ملا کر پینے سے خون کی کمی دور ہونے لگتی ہے۔
ایک اور تحقیق کے مطابق مذکورہ نسخہ بدن کے اندر چھپے زخموں کے لئے گویا اکسیر ہے۔

نوٹ: یہ تحریر عام قارئین کے لئے ہے، اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔