مونگ پھلی کے حوالہ سے ایک حالیہ تحقیق کینیڈا میں ہوئی ہے جس کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کو مونگ پھلی کے استعمال کی تاکید کی گئی ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق ذیابیطس میں مبتلا افراد اگر روزانہ ایک مٹھی مونگ پھلی کھایا کریں، تو اس کے مثبت نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔
ماہرین صحت کے بقول اس کا استعمال خون میں انسولین کی سطح برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
نوٹ: ذیابیطس سے متاثرہ قارئین اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ لیں۔