ماہرینِ صحت کے مطابق پھول گوبھی انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔

حالیہ ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھول گوبھی سینے، جگر، آنت، پیٹ اور دیگر کئی اقسام کے کینسر کی بیخ کنی میں کلیدی کردار کردار ادا کرتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دراصل جسم میں کینسر کی راہ ہموار کرنے والے جراثیم پر پھول گوبھی کچھ اس طرح اثر انداز ہوتی ہے کہ مذکورہ جراثیم جسم میں بڑھنے نہیں پاتے اور یوں جسم کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہتا ہے۔

نوٹ: یہ تحریر عام قارئین کے لئے ہے، اس کے علاوہ اپنے معالج سے بھی مشورہ لیا جاسکتا ہے۔