انگریزی مقولہ ہے کہ ہر چیز جب اپنی حد سے زیادہ بڑھتی ہے، تو نقصان کا باعث بنتی ہے۔ اس مقولہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ سرخ گوشت کا زیادہ استعمال بھی برا عمل ہے۔ اس سے ذیل میں دئیے گئے نقصانات اٹھانا پڑتے ہیں:
سرخ گوشت زیادہ چربی بناتا ہے۔ دیگر پروٹین کے مقابلے میں یہ جسم میں چربی کے مقدار کو بڑھاتا ہے۔
اس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے۔
یہ کینسر کے اثرات بھی پیدا کرتا ہے۔
مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ گوشت کو اپنی روزمرہ کی خوراک سے نکال دیا جائے۔ بہتر یہی ہوگا کہ اس کا استعمال محدود کردیں، ہفتے میں ایک یا دو دن ہی گوشت کو کھایا جائے، تو ذکر شدہ بیماریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

نوٹ: یہ تحریر عام قارئین کے لئے ہے، اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔