ڈان اُردو سروس نے حالیہ ایک مفصل تحقیق چھاپی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کون سی عادات ہیں جس سے نیند متاثر ہوتی ہے؟ ایسی عادات میں ایک زیادہ میٹھا کھانا بھی ہے۔ تحقیق کے مطابق: ’’اگر میٹھا زیادہ کھانے کے عادی ہوں…… خصوصاً سونے سے کچھ دیر پہلے، تو اس سے رات کی اچھی نیند کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ سونے سے پہلے کچھ میٹھا کھانے پر کچھ دیر بعد بلڈ شوگر لیول نیچے گرتا ہے…… جب کہ پسینے کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ میٹھی غذائیں تناؤ کا باعث بننے والے ہارمونز کو زیادہ متحرک کردیتے ہیں، جس سے سونے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ اگر میٹھا چھوڑ دیں، تو 2 سے 3 دن میں نیند کا معیار بہتر ہوجاتا ہے۔‘‘