کھانے کے حوالہ سے ہر کسی کی اپنی اپنی پسند ہوتی ہے۔ کوئی سبزی خور ہوتا ہے تو کسی کا کھانا گوشت اور چٹخارے دار چیزوں کے بغیر ادھورا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری روزمرہ کی خوراک کا ہمارے خون کے ساتھ کیا تعلق ہوتا ہے؟ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہم جس قسم کا کھانا کھاتے ہیں، اس کا اثر جسم میں میں موجود خون کی رگوں اور دل پہ پڑتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی روزانہ کی خوراک میں ادرک، پالک، پیاز اوراس طرح کی دیگر سبزیوں کو ضرور شامل کریں۔ اس سے ہمارے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔
اگر آپ بھی صرف چٹخارے دار اور جنک فوڈ کہلائی جانے والی خوراک کے شوقین ہیں تو فوراً اپنے ’’بیلنس ڈائٹ ‘‘ پر توجہ دیں۔