گوشت خوروں کے مقابلے میں سبزی خوروں میں بیمار پڑنے کی شرح کم ہوتی ہے۔ شائد یہی وجہ ہے کہ دنیا مین سبزی خوروں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ ہر سبزی کے اپنے الگ فائدے ہوتے ہیں۔ شملہ مرچ کے بھی کئی فائدے ہیں، مگر ذیل میں اس کے دو اہم ترین فائدے بیان کئے جاتے ہیں:
جو لوگ دل کے مرض میں مبتلا ہوں، انہیں چاہئے کہ شملہ مرچ کو اپنے روٹین کے کھانوں کا حصہ بنائیں، کیوں کہ یہ دل کی بیماریوں کو روکنے میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے علاوہ جن لوگوں میں وٹامن A اورB کی کمی ہو، انہیں چاہئے کہ شملہ مرچ کو اپنے کھانوں کا حصہ بنائیں۔
نوٹ:۔ یہ مضمون عام قارئین کے پڑھنے کے لئے ہے۔ اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ لیا جاسکتا ہے۔