پیلے اور خراب دانت انسان کی شخصیت پر بدنما داغ ہوتے ہیں۔خوبصورت شخصیت خوبصورت دانتوں کی محتاج ہوتی ہے، لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کس طرح دانتوں کی بہتر حفاظت کی جائے؟ چلئے، ہم آپ کی یہ مشکل حل کردیتے ہیں۔

دانتوں کی صحت کے لئے نرم برش استعمال کریں

دانتوں کی صحت کے لئے نرم برش استعمال کریں

1) نرم ریشوں والا برش استعمال کریں:۔ دانت صاف کرتے وقت نرم ریشوں والا برش استعمال کریں اور دانتوں کو نرمی سے اور آہستہ آہستہ صاف کریں۔ ایسا کرنے سے آپ دانتوں کی بیماریوں سے بچے رہیں گے۔ اس طرح دن میں تین بار برش کرنے سے دانت مظبوط رہتے ہیں اور منھ سے بدبو بھی نہیں جاتی۔

دانتوں کی صحت کے لئے ڈینٹل فلوس کا استعمال یقینی بنانا ہوگا

دانتوں کی صحت کے لئے ڈینٹل فلوس کا استعمال یقینی بنانا ہوگا

2) ڈینٹل فلوس کا استعمال یقینی بنائیں:۔ جب ہم کھانا کھاتے ہیں، تو دانتوں کے درمیانی خلا میں کھانے کے کچھ ذرے پھنس جاتے ہیں جو برش کرنے سے نہیں نکلتے۔ اسی لئے دانتوں کے درمیانی خلا کو ہر بار کھانا کھانے کے بعد صاف کریں۔ اس کے لئے آپ مضبوط دھاگا (فلوس) کا استعمال کریں ۔ فلاس استعمال کرنے سے آپ مسوڑھوں کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
دانتوں کی مظبوطی کے لئے مناسب متوازن غذا کھائیں۔

وٹامن سی سے بھرپور غذائیں دانتوں کی صحت کی ضامن ہیں

وٹامن سی سے بھرپور غذائیں دانتوں کی صحت کی ضامن ہیں

3) دانتوں کی مضبوطی کے لئے وٹامن سی کی ضرورت:۔ دانتوں کی مضبوطی کے لئے ’’وٹامن سی‘‘ کی ضرورت ہوتی ہے اور آپ وہ خوراک کھائیں جس میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ پائی جائے۔ اس سے آپ کے دانت مضبوط رہیں گے۔

نوٹ:۔ یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے۔ اس کے علاوہ اپنے معالج سے رجوع کی جاسکتی ہے۔