سوشل میڈیا پر خبر گرم ہے کہ سوات اولسی پاسون کے راہ نماؤں آفتاب اور فواد کو کبل پولیس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گرفتار کرلیا ہے۔ فیس بک پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سول سوسائٹی کے چند افراد کبل تھانہ کے باہر جمع ہیں۔ ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ وہ اپنے راہ نما آفتاب کے بارے میں ایک پولیس اہل کار سے پوچھ رہے ہیں جس نے دروازہ بند کیا ہوا ہے اور کوئی جواب نہیں دے رہا۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹس ‘‘ٹویٹر’’ اور ‘‘فیس بک’’ پر آفتاب اور فواد کے حوالے سے پوسٹ شیئر ہو رہی ہیں جس میں ڈی پی او سوات سے ان کی رہائی کی اپیلوں کے ساتھ ہیش ٹیگز بھی پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ #IStandWithAftab #IStandWithFawad #SwatOlasiPasoon اور اس قبیل کے دیگر ہیش ٹیگز ٹرینڈ میں ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں راہ نماؤں کو پولیس کے حق میں ریلی نکالنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔