سوات میں پیاز کی فصل تیار ہے۔ ایک کروڑ کلوگرام سے زاید پیاز کی تیار فصل کو ملک کی مختلف منڈیوں میں بھیجا جا رہا ہے۔
ایک کسان ایاز خان کے مطابق اس سال پیاز کی پیدوار زیادہ ہوئی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں ایک کلو پیاز کی قیمت ایک سو روپے تک ہے، جو پچھلے سال سے زیادہ ہے۔ یہ پیاز جو دریائے سوات کے کنارے کھیتوں میں اُگائی جاتی ہے، کا ذائقہ باقی علاقوں کی پیاز سے اچھا ہوتا ہے۔ اس کو ملک بھر کی منڈیوں تک فروخت کے لیے بھجوایا جاتا ہے۔
سوات میں محکمۂ زراعت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عزیز کہتے ہیں کہ سوات میں 4450 ایکڑ زمین پر 1 کروڑ 16 لاکھ سے زاید کلوگرام پیاز کی پیداوار ہوتی ہے جس سے زمین داروں کو 11 ارب 60 کروڑ روپے کی آمدن ہوتی ہے۔ سوات میں ٹماٹر کے بعد سب سے زیادہ پیداوار پیاز کی ہوتی ہے۔